کرونا بحران
اگر ملک کو ممکنہ کرونا بحران سے بچانا ہے تو کم از کم ایک ہفتہ دورانیہ کا بیک وقت پورے ملک میں لاک ڈائون کرنا ہوگا اور اس سے پہلے اور بعد پاک فوج کی مدد سے ملک بھر میں احتیاطی تدابیر پہ عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا ،نیز تمام طبی سامان اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو جنگ کی سی Situation کی طرح الرٹ رہنا ہوگا۔ کرونا کو ہم نے نہیں دیکھا کی آواز دن بادن ملک بھر میں دھیمی پڑتی جا رہی ہے حالات ہردن کے ابھرتے سورج کے ساتھ گھمبیر صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں۔سچے عاشق رسول اورمحب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دینے کا بہترین موقع ہے۔یہ وبائی مرض ہے ہر گلی کوچے سے اس نے گزرنا ہے اپنی احتیاط کریں اور اس وباءکے سامنے زیر ہو جانے والے اپنے پیاروں کو تنہا نہ چھوڑیں کیونکہ جو وباء سے بچنے کی صلاحیت رکھتا بھی ہوگا وہ اپنے پیاروں کے رویے سے ڈپریشن سے مر جائےگا۔اس لیے احتیاط کے ساتھ انکا بھی خیال ویسے رکھے جیسے اس مرض سے پہلے رکھتے تھے،انشاءاللہ ہم بہت جلد ان حالات سے باہر پرسکون زندگی گزار رہے ہونگے،اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
پاکستان ہمیشہ ذندہ باد
Comments
Post a Comment